ڈینگی کے سب سے زیادہ کیس کس شہر میں رپورٹ ہوئے ؟

0
92

گوجرانوالہ: (ہاٹ لائن نیوز) شہر قائد میں ڈینگی کے مزید 17 رپورٹ سامنے آ گئے، رواں برس سندھ بھر میں ڈینگی کے کیسز کی مجموعی تعداد 1268 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سندھ میں ڈینگی کے 17 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ڈینگی کے 11 کیسز کراچی ، 2 کیس حیدر آباد میں ،2 کیس میر پور خاص میں اور 2 کیسز لاڑکانہ ڈویژن میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

رواں ماہ سندھ بھر میں اب تک رپورٹ ہونے والے ڈینگی کیسز کی تعداد 308 ہوگئی ہے ، ماہ ستمبر میں اب تک کراچی میں 248 کیسز رپورٹ ہوئےہیں جب کہ اب تک حیدرآباد ڈویژن میں 31 اور میر پور خاص میں 14 جب کہ لاڑکانہ میں 6، اور سکھر میں 6 ، شہید بینظیر آباد ڈویژن میں 3 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک سندھ میں ڈینگی کے 1268 کیس سامنے آئے ہیں ، جن میں سے کراچی میں 1 ہزار 29، میر پور خاص میں 45، سکھر میں 22، لاڑکانہ 21 ،حیدرآباد ڈویژن میں 144 اور شہید بینظیر آباد ڈویژن میں 7 ڈینگی کے مریض سامنے آئے ہیں ، تا ہم سندھ میں رواں برس ڈینگی کے باعث کوئی بھی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے ۔

Leave a reply