ڈینش آرٹسٹ نے نکمے پن کی انتہا کر دی

1
168

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) آرٹسٹ ہمیشہ اپنے کام کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں لیکن ڈینش آرٹسٹ نے نکمے پن کی انتہا کردی اور میوزم کو خالی کینوس دے دئیے ۔

آرٹسٹ نے انہیں ’’ایک اچھوتا خیال‘‘ قرار دیا جبکہ بالکل سفید کینوس کے بدلے اس نے میوزیم سے 64 لاکھ کی رقم بھی ہتھیا لی۔

میوزیم کی جانب سے جب آرٹسٹ سے دی گئی رقم واپس مانگی گئی تو ڈینش فنکار نے رقم دینے سے صاف انکار کردیا، اس نے اپنی ’کوری سفید‘ پینٹنگ کو ’اچھوتے خیال‘ سے تشبیح دے دی ۔

آرٹسٹ جیمز ہاننگ کو انکی تصوراتی پینٹگ کی وجہ سے جانا و پہچانا جاتا ہے، ’کونسٹین میوزیم آف موڈرن آرٹ‘ نے آرٹسٹ سے 2021ء میں 2 پروجیکٹس کیلیے رابطہ کیا تھا ، اور اس کے بدلے 64 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بھی ادا کی تھی۔

میوزیم انتظامہ نے آرٹسٹ سے کہا کہ کوئی نیا اور اچھوتا آرٹ ورک لائیں ، جس پر آرٹسٹ نے انہیں 2 خالی کینوس پیش کرتے ہوئے ان کو ’اچھوتا خیال‘ قرار دے دیا

1 comment

  1. Bessie 27 March, 2024 at 14:15 Reply

    You are in point of fact a good webmaster. This site loading speed is incredible.

    It sort of feels that you’re doing any unique trick.
    In addition, the contents are masterpiece. you have done a great
    process on this topic! Similar here: bezpieczne zakupy and also here:
    Tani sklep

Leave a reply