سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار نے کہا ہےکہ کالا باغ ڈیم بننا پاکستان کے لئیے نا گزیر ہے۔
لاہور میں نجی ٹی وی سے خصوصی بات کرتےہوئے ثاقب نثار نے بتایا کہ بھاشا ڈیم کے لئے اکھٹا کیا گیا چندہ (ڈیم فنڈ) محفوظ ہاتھوں میں ہے۔
ثاقب نثار نے کہا کہ دل چاہتا ہے کہ ڈیم کے اوپر جا کر بیٹھوں اور پیروی کروں۔
انھوں نے یہ بھی بتایا کہ 5 رکنی بینچ کے حکم کے بغیر ایک پیسہ بھی نہیں نکل سکتا۔