ڈیلیوری بوائے کیس میں اہم پیش رفت

0
118

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) عدالت نے ڈلیوری بوائے کے قتل کے الزام میں گرفتار فاران قیصر اور آمنہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔

عدالت نے ملزمان کے خلاف چالان مکمل کرکے جلد جمع کرانے کی ہدایت کردی ، عدالت نے 14 اکتوبر تک دونوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ۔

پولیس نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی ۔

پولیس کا موقف ہے کہ ملزمان سے آلہ قتل سمیت دیگر اشیاء برآمد کرلی ہیں ، تھانہ مانگا منڈی پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے ، ملزمان پر مقتول رئیس کو قتل کرنے کا الزام ہے ۔

Leave a reply