ڈیلیوری بوائے قتل کیس، عدالتی حکم سامنے آگیا
لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) ڈلیوری بوائے قتل کیس ، ملزمان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ہو گیا ۔
ڈلیوری بوائے کے قتل کے الزام میں گرفتار فاران قیصر اور آمنہ کے جسمانی ریمانڈ پر کیس کی سماعت ہوئی ، جوڈیشل مجسٹریٹ بلال منیر وڑائچ نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی ۔
عدالت نے دونوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں چار دن کی توسیع کردی ۔
پولیس نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ملزمان سے تفتیش مکمل نہیں ہوئی ، لہذا عدالت مزید جسمانی ریمانڈ فراہم کرے ۔
واضح رہے کہ ملزمان پر مقتول رئیس کو قتل کرنے کا الزام ہے ، تھانہ مانگا منڈی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے ۔