ڈیفنس کار حادثہ کیس میں اہم پیشرفت

0
43

ہاٹ لائن نیوز : انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد ہلاک کرنے کے مقدمہ میں پولیس نے ملزم افنان کا نامکمل چالان عدالت میں جمع کروا دیا ۔

ملزم کیخلاف مدعی رفاقت علی سمیت سترہ گواہوں کو نامزدکیا گیا ہے ۔

چالان کے مطابق اسفیکیشن ٹیسٹ کے لیے متعلقہ اتھارٹی کو لکھا گیا مگر تاحال جواب نہیں آیا ، ملزم افنان کی پیدائشی عمر سترہ سال 27 دن ہے ۔

خیال رہے کہ عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم افنان کو جیل سے 11 مارچ کو طلب کرلیا ، ڈیفنس سی پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

Leave a reply