
ہاٹ لائن نیوز : انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ڈیفنس کار حادثہ کے ملزم افنان کے والد شفقت کی عبوری ضمانت میں آٹھ دسمبر تک توسیع کردی ، پولیس نے ملزم کے والد بھی قصور قرار دیتے ہوئے گرفتاری مانگ لی ۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ملزم افنان کے والد شفقت عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت پیش ہوئے ۔
عدالتی استفسار پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم سے تفتیش مکمل ہوچکی اور ملزم شفقت قصور وار پایا گیا ہے تفتیشی افسر نے بتایا کہ دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم نے گاڑی کی چابی خود بیٹے کو دی اور وقوعہ کے وقت ملزم موقع پر موجود تھا لہزا ملزم کے والد کی گرفتاری بھی درکار ہے ، ملزم کے وکیل نے عدالت نے کیس فائل کا جائزہ لینے کی مہلت طلب کی ، جس پر عدالت نے ملزم شفقت کی عبوری ضمانت میں آٹھ دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلا کو حتمی دلائل کے لیے طلب کر لیا ۔