ڈیفنس کار حادثہ ؛ ملزم اپنے حقوق کے لیے ہائیکورٹ پہنچ گیا

0
79

 

ہاٹ لائن نیوز : ڈیفینس میں کار حادثے سے 6 افراد کی ہلاکت کا معاملہ ؛ ملزم نے مقدمے میں 302 کی دفعات شامل کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ۔

دائر درخواست میں نگران وزیر اعلی، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم کی عمر 18 برس سے کم ہے، جیونئل کورٹ میں ملزم کا ٹرائل ہو سکتا ہے، آئین پاکستان ہر شہری کو فئیر ٹرائل کا حق دیتا ہے،موجودہ کیس میں غیر ضروری طور پر 302 کی دفعات لگا دی گئی ہیں ۔

عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت نگران وزیر اعلی پنجاب ، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرے، درخواست گزار کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے ۔

Leave a reply