ہاٹ لائن نیوز : عدالت نے ڈیفنس کار حادثے کے مرکزی ملزم افنان کی عمر کے تعین کے لیے دوبارہ ٹیسٹ کرانے کی اجازت دے دی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ڈیفنس میں گاڑی کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی ہلاکت کے کیس کی سماعت ہوئی۔
پولیس نے ملزم کی عمر کے تعین کے لیے دوبارہ ٹیسٹ کی درخواست کی تھی۔ پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزم افنان کی عمر کے تعین کے لیے پہلے دو ڈاکٹروں نے ٹیسٹ کیا۔
ملزم افنان کی عمر کے تعین کے لیے پہلی ٹیسٹ رپورٹ تسلی بخش نہیں تھی۔
پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزم افنان کی عمر کے دوبارہ تعین کے لیے بارہ رکنی ڈاکٹروں کا بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ عمر کے تعین کا دوبارہ ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا جائے۔