ڈیرہ غازیخان، 11کروڑ روپے کا منصوبہ کرپشن کی نذر 117

ڈیرہ غازیخان، 11کروڑ روپے کا منصوبہ کرپشن کی نذر

ڈیرہ غازیخان ٹھیکیدار اور ایس ڈی او کی ملی بھگت 11کروڑ روپے کا منصوبہ کرپشن کی نذر،7 کلو میٹر روڈ میں سے ایک کلو میٹر زیرو پوائنٹ سے اور ایک کلو میٹرسڑک کا آخری حصہ بنایا گیا اوردرمیانی حصہ 5 کلومیٹر روڈ بغیر بنائے چھوڑ کرغائب،فنڈز ہڑپ ،ناقص مٹیریل سے تیار پلیوں کے نیچے سے شٹرنگ کیلئے ڈالی گئی مٹی ہٹانے سے دھڑام سے زمین پرآگئیں ، روڈ کیلئے 5فٹ کے بجائے دوفٹ مٹی ڈالی گئی ،مٹی باہر سے منگوانے کی بجائے قریبی کھیتوں سے 5فٹ گہرے گڑھے ڈال کر مقامی زمینوں سے مالکان کی اجازت کے بغیر مٹی اٹھائی گئی،شہری کی درخواست پرنیب کانوٹس ،تحقیقات سیکرٹری کمیونیکیشن کے سپرد،ٹھیکیدار راشد بزداراورایس ڈی اوشفیع کھوسہ کی دوڑیں،مدعی کوخاموش کرانے کیلئے بھاری رقم کی پیشکش کیساتھ بااثرشخصیت کا دبائوبھی ڈلوادیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان کے دیہی علاقہ دلانہ روڈ تاپتی زئی کیلئے مقامی ایم این اے سردارامجد فاروق خان کھوسہ نے اپنی گرانٹ سے علاقہ کی عوام کی سہولت کیلئے خطیررقم 11کروڑ روپے کی لاگت سے 7کلومیٹرپختہ سڑک کی منظوری دلائی ،جس کاٹھیکہ محکمہ پروونشنل ہائی وے ڈیرہ غازیخان نے راشدحیات بزدارکوجاری کیا۔محکمہ پروونشنل ہائی وے کاایس ڈی او شفیع کھوسہ جو ایم این اے سردارامجدفاروق کھوسہ کاقریبی اوربااثرشخص ہے نے ٹھیکیدارسے ملی بھگت کرلی اور یہ 7کلومیٹرروڈمکمل کروانے کی بجائے ایڈوانس پیمنٹ کروادی،جس شہری نے نیب کودرخواست دی جس میں اس نے مئوقف اختیارکیا کہ روڈبنانے کیلئے منظورشدہ 5 فٹ مٹی ڈالنے کی بجائے 2فٹ مٹی ڈالی جسے رودکوہی کا پانی منٹوں میں بہا کر ملیا میٹ کردے گا،ٹھیکیدار نے مٹی باہر سے منگوانے کی بجائے 5فٹ گہرے گڑھے ڈال کر زبردستی مقامی زمیندار کی زمینوں ںسے مٹی اٹھالی ،اسی طرح اس سڑک پر کئی جگہوں پر برساتی نالے ہیں جن پر پلیاں بنائی گئیں،جن میں انتہائی ناقص مٹیریل استعمال کیا گیا لینٹر کیلئے پلیوں مے نیچے مٹی ڈالی گئی تھی،جب اس مٹی کو نکالا گیا تو کئی پلیاں ناقص مٹیریل کی وجہ سے دھڑام سے زمین بوس ہوگئیں اور کئی میں دراڑیں پڑ گئیں ۔یاد رہے کہ اس سے قبل نیب کو منظور ولد تگیہ نے درخواست گذاری تھی جس پر نیب نے ایکشن لیا تھا اور تحقیقات سیکرٹری کمیونیکیشن کے سپردکردیں،جس پر مقامی سردار کے ذریعے اس کا راستہ بند کرکے جبراََ اس سے کیس ختم کرنے کیلئے بیان حلفی لیا گیا ،مگر حالات جوں کے توں رہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں