ڈیجیٹل پاسپورٹ کا اجراء
فن لینڈ: ( ہاٹ لائن نیوز) ای ویزا کا اِجرا تو عام سی بات ہے لیکن اب فن لینڈ نے دنیا کے پہلے ڈیجیٹل پاسپورٹ کا اِجرا کردیا ہے۔
فن لینڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ ابلاغ کو بتایا ہے کہ ہیلنسکی ائیر پورٹ میں ڈیجیٹل سفری دستاویزات کی آزمائش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ، 28 اگست 2023 ء سے فروری 2024 ء کے اختتام تک ڈیجیٹل پاسپورٹ کی آزمائش جاری رہے گی۔
فن لینڈ نے اس کو ڈیجیٹل ٹریول کریڈنشل کا نام دیا ہے، نئے طریقہ کار کے مطابق سکیورٹی پر سمجھوتہ کیے بغیر بیرون ملک سفر سرعت کے ساتھ ممکن ہو جائے گا۔
حکام نے فن ائیر کے ذریعے ہیلنسکی سے لندن، مانچسٹر اور ایڈنبرگ جانے یا آنے والے مسافروں کو یہ سہولت فراہم کی ہے ۔
اس پائلٹ پراجیکٹ سے مسافر کسی بھی قطار میں کھڑے ہوئے بغیر دوسرے ملک جاسکیں گے۔