ڈکیتی یا محض ڈرامہ
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) فیکٹری ایریا میں پچاس ہزار روپے کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا ، ہیلپ لائن 15 پر کال کرنیوالے ڈیلیوری بوائے نے جھوٹی کال کرتے ہوئے 50 ہزار کی رقم خورد برد کرلی تھی۔
ایک رات قبل ہیلپ لائن 15 کو فون پر اطلاع ملی تھی کہ لاہور فیکٹری ایریا پر ایک ڈیلیوری بوائے کے ساتھ واردات ہوئی ، واردات میں 50 ہزار روپے چھن گئے تھے ، رقم تو غائب ہوئی لیکن ڈکیتی کی اطلاع محض جھوٹی ثابت ہوئی۔
ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا ہے کہ کال کرنیوالا ڈیلیوری بوائے آصف ہی اس واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا ہے ، ملزم آصف اور اسکے ساتھی عبداللہ کو رقم سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے ، ملزم آصف نے پچاس ہزار روپے خورد برد کرنے کیلیے اپنے دوست عبداللہ کیساتھ مل کر ڈکیتی کا جھوٹا ڈرامہ رچایا ۔
ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزم M-P کمپنی میں ڈیلیوری بوائے تھا ، جس نے سیل کی ساری رقم ملزم کے پاس رکھوائی اور پھر ڈکیتی کا ڈرامہ رچا دیا ، ملزم زیادہ دیر پولیس کو چکمہ نہ دے پایا اور ملزم نے دوران تفتیش سچ تسلیم کرلیا۔
ایس پی کینٹ کا مزید کہنا تھا کہ ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے پر ملزم آصف اور اس کے ساتھی عبداللہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔