ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی نئی فلم ‘ڈنکی’ نے دو ہفتوں میں دنیا بھر میں 417 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا، صرف بھارتی باکس آفس پر ہی بزنس 200 کروڑ تک پہنچ گیا۔
‘ڈنکی’ کی کہانی اداکار کے پنجاب کے ایک گاؤں میں داخل ہونے سے شروع ہوتی ہے جہاں چار دوست لندن جانے کے لیے تیار ہیں لیکن انہیں قانونی مسائل کا سامنا ہے۔
راجکمار ہیرانی نے کامیڈی اور جذبات کے امتزاج سے پانچ دوستوں کے لندن کے غیر قانونی سفر کو ایک یادگار تجربے میں بدل دیا ہے۔
‘ڈنکی’ محبت اور دوستی کی کہانی ہے جو لوگوں کو جذباتی کہانی اور مزاحیہ مناظر کے ساتھ پیش کی گئی ہے۔