ڈنمارک : اسرائیلی سفارت خانہ دھماکوں سے گونج اٹھا

0
18

ہاٹ لائن نیوز : ڈنمارک میں اسرائیلی سفارتخانہ دو دھماکوں سے لرز اٹھا، عملہ خوفزدہ ہوکر بنکر میں چھپ گیا، فوری طور پر پولیس کو طلب کرلیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’روائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق واقعے کے فوری بعد پولیس نے اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دو دھماکوں کی تحقیقات شروع کردی۔ اسرائیلی سفارت خانہ ڈنمارک کے شمالی مضافات میں واقع ہے۔

واقعے کے بعد دنیا بھر میں اسرائیلی سفارت خانوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب کوپن ہیگن پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ ’دھماکوں میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور وہ واقعے سے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں‘۔

Leave a reply