ڈلیوری بوائے قتل کیس میں اہم پیش رفت

0
210

ہاٹ لائن نیوز : لاہور کی سیشن کورٹ نے ڈلیوری بوائے قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ آمنہ فاران کی درخواست ضمانت پر وکلاء سے دلائل طلب کرلیے ۔

ایڈیشنل سیشن جج طارق محمود نے ملزمہ کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری سماعت کی ۔

ملزمہ نے اپنے وکیل کی وساطت سے ضمانت دائر کی ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمہ سے تفتیش مکمل ہوچکی ہے مزید تفتیش کی ضرورت نہیں ، ملزمہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے ۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم دے ۔

یاد رہے کہ تھانہ مانگا منڈی پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے ۔

Leave a reply