ہاٹ لائن نیوز : وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق پنجاب بھر میں فسیلیٹیشنز سنٹرز کے قیام کا عمل جاری ہے ۔
پراسیکیوٹرجنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ کے حکم پر لاہور میں فسیلیٹیشن سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔
ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر امتیاز رسول چیمہ نے لاہور میں سنٹر کے قیام کالائحہ عمل تیار کر لیا ۔
فسیلیٹیشن سنٹر جنوری کے آغاز میں فعال ہو جاۓ گا ۔
قابل اور تجربہ کار افسران چالان سکروٹنی کے فرائض سر انجام دیں گے ۔
سنٹر کے قیام سے سائیلین کے مسائل میں کمی ہوگی ، انصاف کی جلد فراہمی ہوگی ، پولیس پراسیکیوشن کا باہمی تعاون فروغ پاۓ گا ۔