ڈاکٹر یاسمین راشد نےنئی حکمت عملی تیار کرلی

0
108

ہاٹ لائن نیوز : تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے الیکشن لڑنے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ۔

یاسمین راشد نے آئندہ انتخابات کے لیے سیکرٹری لیگل افئیر تحریک انصاف رانا مدثر کو ذمہ داریاں سونپ دیں۔

رانا مدثر سیکرٹری لیگل افئیر کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد نے اپنے خلاف تمام مقدمات کا ریکارڈ اکٹھا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مقدمات کا ریکارڈ کاغذات نامزدگی میں جمع کرانے کے لیے اکٹھا کیا جا رہا ہے ، تمام ٹیکس ریٹرنز اور متعلقہ دستاویز اکٹھی کی جا رہی ہیں ، انتخابی شیڈول کا اعلان ہوتے ہی یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی حاصل کیے جائیں گے ، جن حلقوں سے نواز شریف اور شہباز شریف کاغذات نامزدگی لیں وہاں سے یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے، یاسمین راشد کے آبائی حلقے سے بھی انکے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے ، یاسمین راشد کی ضمانت نہ ہوئی تو جیل کے اندر سے الیکشن میں حصہ لیں گی۔

Leave a reply