ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی بھڑک اٹھیں

1
151

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کی راہنما فردوس عاشق اعوان بھی بجلی کے بلز میں اضافی ٹیکسز کے خلاف بول پڑی ہیں ، ان کے مطابق بلوں کی ادائیگی عام آدمی کے بس کی بات نہیں رہی ہے ۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ مہنگائی اور بجلی کے بلز نے مزدوروں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے، غریب عوم کا کوئی پرسان حال نہیں رہا ، بجلی کے نرخ آسمان تک پہنچ چکے ہیں، بلوں کی ادائیگی عام آدمی کا جینا دشوار ہو چکا ہے۔

فردوس عاشق اعوان کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی نے عوام کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے، عوام آئندہ انتخابات میں اس دوستی کے ہاتھ کو ضرور تھامیں گے۔

انہوں نے پھر دہرایا کہ فی گھرانہ 3 سو یونٹ فری بجلی کی فراہمی ہمارے منشور کا حصہ ہے ۔

1 comment

Leave a reply