56

ڈاکٹر عامر لیاقت نے پاکستان چھوڑنے سے پہلے عمران خان اور فواد چوہدری پربجلیاں گرادیں

کراچی(ہاٹ لائن نیوز )تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے اپنی کردار کشی کا الزام فواد چوہدری پر لگا دیا اور کہا ہے کہ وطن چھوڑنے سے قبل عمران خان اور فواد چوہدری کو سرپرائز دوں گا۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عامر لیاقت نے کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم کے اعلیٰ ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کے جس ٹولے کو فواد چوہدری دیکھتے ہیں انہوں نے منصوبہ بندی کے تحت میری کردار کشی کی مہم چلوائی تاکہ عمران خان جو مجھ سے سخت ناراض ہیں، خوش ہوسکیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ خان صاحب میں تو یہاں سے جا رہا ہوں، میں نفرت و محبت کے جذبات کا عکس ہوں،میں قوم کو اپنا درد اور کردار بتا چکا کہ میں کسی کی کردار کشی یا خواب گاہ کی رودادوں بلکہ کسی بھی نجی معاملے کی تشہیر پر یقین نہیں رکھتا مگر وعدہ ہے قبل از روانگی آپ کو اور فواد کو سرپرائز دوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں