6

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے انتقال سے 4 دن قبل دانیہ ملک کو کیا میسج کیا تھا؟سکرین شاٹ سامنے آگیا، تہلکہ خیز خبر

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز) سابق رکنِ قومی اسمبلی و میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک ایک بار پھر سوشل میڈیا پر متحرک نظر آ رہی ہیں دانیہ ملک اب ناصرف انسٹا گرام بلکہ ٹوئٹر اکاؤنٹس پر بھی بیانات اور پوسٹس شیئر کر رہی ہیں۔گزشتہ روز دانیہ ملک نے اپنے مرحوم شوہر عامر لیاقت حسین کی جانب سے انتقال سے 4 روز قبل 5 جون کو بھیجا گیا میسج سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔
دانیہ ملک کی جانب سے شیئر کیے گئے اس اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عامر لیاقت دانیہ کو کسی ویڈیو کو ٹک ٹاک پر اپلوڈ کرنے کا مشورہ دینے سمیت اُن سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔یہ ٹوئٹر چیٹ سے لیا گیا اسکرین شاٹ دانیہ ملک نے انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’انتقال سے 4 روز قبل بھیجا گیا عامر لیاقت کا میسج‘۔واضح رہے کہ معروف میزبان عامر لیاقت حسین کا انتقال 9 جون 2022ء کو ہوا تھا۔امر لیاقت کی زندگی میں فیملی کورٹ میں تنسیخِ نکاح کی درخواست دائر کرنے والی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ نے شوہر کی وفات کے بعد انکشاف کیا تھا کہ ہم ماضی بھلا کر صلح صفائی کا ارادہ رکھتے تھے لہٰذا وہ عامر لیاقت کی بیوہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں