25

ڈاکٹر عافیہ صدیقی سےمتعلق بڑی خبر آگئی

ہاٹ لائن:اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزرات خارجہ کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے اہلخانہ کو امریکی ویزا دلانے میں سہولت فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اور تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی بازیابی کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے ، جس میں کہا کہ دفترخارجہ یقینی بنائے امریکا جاتے ہوئےعافیہ صدیقی کے اہلخانہ کو مکمل تحفظ حاصل ہو. تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ ڈائریکٹر وزارت خارجہ نے کہا عافیہ صدیقی فیملی کو ویزا دلانے میں پوری کوشش کریں گے، وزارت خارجہ کےمطابق پھربھی گارنٹی نہیں کیونکہ حتمی فیصلہ امریکی حکومت کا ہی ہوگا.
عدالت کا کہنا تھا کہ دفترخارجہ اہلخانہ کو امریکی ویزا کے حصول میں مکمل معاونت فراہم کرے گا۔یاد رہے درخواست ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کی جانب سے دائر کی گئی تھی ، جس میں استدعا کی گئی کہ امریکامیں قید فوزیہ صدیقی سے ملاقات کرانےکا حکم دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں