ڈاکٹریاسمین راشد کامزیدکتنے روزکاریمانڈ؟

0
130

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) تھانہ شادمان نزر آتش کیس میں دوبارہ جسمانی ریمانڈ کے معاملہ پرعدالت نےڈاکٹر یاسمین راشد کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ۔

انسداد دھشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی ، تھانہ شادمان کے تفتیشی افسر نے نئی دفعات کی تحقیقات کیلئے جسمانی ریمانڈ کی درخواست دائر کی تھی ۔

ڈاکٹریاسمین راشد کوجیل سےعدالت میں پیش کیاگیا تھا ۔

عدالت نے کہا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد سے تفتیش جیل میں ہی کی جائے ، جسمانی ریمانڈ کے دوران ملزمہ جیل میں رہے گی ۔

تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر پر تھانہ شادمان کو نزر آتش کا کرنے کا الزام ہے ، مقدمات میں بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے کی دفعات شامل ہو چکی ہیں ۔

Leave a reply