ڈاکٹرکوعلاج کےلیے ریلیف

0
37

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی کینسر کے علاج کیلیے درخواست میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے علاج کیلیے درخواست منظور کر لی ۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے درخواست میں سروسز ہسپتال میں کینسر کے ٹیسٹ کرانے کی اجازت مانگی تھی ۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ جیل سے باہر علاج کیلیے عدالت کی اجازت درکار ہے لہذا علاج کی اجازت دی جائے ۔

انسداد دھشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے درخواست پر سماعت کی

عدالت نے جیل حکام کو ڈاکٹر یاسمین راشد کے سروسز ہسپتال میں کینسر ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا ہے ، عدالت کا کہنا ہے کہ جیل حکام ڈاکٹر یاسمین راشد کو ہسپتال میں کینسر ٹیسٹ کے لیے لے کر جائیں ۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں جیل میں ہیں ۔

Leave a reply