ڈاکٹرزکی تعدادکم پڑگئی

0
159

نائیجیریا : (ہاٹ لائن نیوز) نائیجیریا کو خنّاق کی وباء کیخلاف جدوجہد میں بین الاقوامی معیاروں پر پورا اترنے کیلئے 2 لاکھ 50 ہزار ڈاکٹروں کی ضرورت ہے۔

عالمی ڈاکٹر یونین کے سربراہ ڈاکٹر اوساہون اینابولیلے نے نائیجیریا کیلئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ملک میں خنّاق کیخلاف جدوجہد کیلئے ڈاکٹروں کی تعداد ایک لاکھ سے بھی کم ہے اور یہ تعداد مریض اور ڈاکٹر کی شرح کو پورا کرنے کیلئے انتہائی کم ہے۔

ڈاکٹر اوساہون کا کہنا تھا کہ ”ملک میں عالمی ادارہ صحت کی مریض اور ڈاکٹر کی شرح کو پورا کرنے کیلئے 2 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ ڈاکٹروں کی ضرورت ہے۔ عالمی معیاروں کے مطابق ایک ڈاکٹر کے مریضوں کی تعداد 600 تک ہے جبکہ نائیجیریا میں اس وقت ایک ڈاکٹر 3 ہزار سے زیادہ مریضوں کا علاج کر رہا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں بہترین نظام صحت کیلئے ملکی حکام کا بجٹ میں صحت مصارف کو 15 فی صد تک لانا نہایت ضروری ہے۔

خیال رہے کہ نائیجیریا میں دسمبر 2022ء سے لے کر اب تک خنّاق کے 7 ہزار 202 کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں جبکہ اس بیماری کی وجہ سے 453 اموات واقع ہو چکی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے خنّاق کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے ملک میں دوسری بڑی وبائی لہر کی تصدیق کر دی تھی۔

Leave a reply