ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کا قربانی کا جانور لے گئے

ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں قربانی کے جانور بھی محفوظ نہ رہے، تھانہ سرجانی سے ڈاکو قربانی کا جانور لے گئے۔
تھانہ سرجانی کی حدود سے جانور چوری کا واقعہ سامنے آیا۔ نامعلوم افراد آئے اور باڑے میں بندھی گائے کو کھول کر لے گئے۔
جانور کے مالک کے مطابق جانور کی قیمت 3 لاکھ 30 ہزار روپے تھی، گائے کے مالک نے تھانہ سرجانی میں درخواست جمع کرادی۔