ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈولفن فورس کا اہلکار شہید

0
110

ہاٹ لائن نیوز : راولپنڈی میں مری روڈ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈولفن فورس کا ایک اہلکار شہید اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

تھانہ وارث خان میں ڈولفن سکواڈ کی ٹیم ڈاکوؤں کا پیچھا کر رہی تھی جس پر ڈاکوؤں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے ڈاکوؤں کے زیر استعمال گاڑی قبضے میں لے لی ہے، ملزمان کی گاڑی سے تصاویر اور اسلحہ لائسنس ملا ہے، ملزمان کا تعلق خیبرپختونخوا کے علاقے ٹانک سے ہے۔

حکام نے بتایا ہےکہ گاڑی چھوڑنے کے بعد ملزمان 2 موٹر سائیکلیں چوری کرکے موقع سے فرار ہوگئے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے شہر کے کونے کونے میں پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ بس اڈوں پر پولیس کی خصوصی ٹیمیں بھی تعینات کی گئی ہیں۔

Leave a reply