ڈاکوؤں نےخواجہ سراؤں کوبھی نہ بخشا

0
98

ہاٹ لائن نیوز : عارف والا میں ڈاکوئوں نے خواجہ سراؤں سے کار، نقدی، طلائی زیورات لوٹ لیے۔ پولیس نے دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔

خواجہ سرا حاصل پور سے اوکاڑہ جا رہے تھے کہ عارف والا بائی پاس پر سات مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر کار، موبائل، نقدی و طلائی زیورات لوٹ لیے۔ ملزمان انہیں اغوا کر کے لے گئے جہاں انہوں نے خواجہ سراؤں کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔

ورچوئل ویمن تھانے کو خواجہ سراؤں کی کال موصول ہوئی تو پولیس متحرک ہوگئی۔ گاؤں 66 ای بی کے قریب پولیس نے ناکہ بندی کرکے مشکوک گاڑی کو روکا تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس نے دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے مسروقہ کار، نقدی و زیورات برآمد کر لیے۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Leave a reply