ڈالر گرنے کا عمل جاری
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔
انٹربینک میں آج امریکی ڈالر 1 روپے 5 پیسے سستا ہو گیا اور 294 روپے 90 پیسے پر بند ہوا جب کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 295 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر ایک روپیہ سستا ہو کر 296 روپےکا ہو گیا ۔