31

ڈالر کے مقابلے روپیہ کی بحالی کا سفر جاری

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ا یف) کے ساتھ معاہدے کے قریب پہنچنے کی خبریں آنے کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بڑی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی ریکارڈ کی گئی، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روزکے دوران ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 75 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 206 روپے 87 پیسے سے کم ہو کر 205 روپے 12 پیسے ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں