86

ڈالر کی پرواز تھم نہ سکی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 200 کا ہوگیا

ڈالر کی اونچی پرواز جاری ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 200 روپے کا ہوگیا ہے۔

پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالر دو روپے ایک پیسہ مہنگا ہوکر 197 روپے 75 پیسے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے سے متعلق بے یقینی اور ملکی معیشت کے بارے میں افواہوں کی وجہ سے پاکستانی روپے پر مسلسل دباؤ بڑھتا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں