73

ڈالر پھر بے لگام ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ڈالر پھر مہنگا،انٹربینک میں ڈالر 45 پیسےمہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 211.48 روپے سے بڑھ کر 211.93روپےکی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدرمیں 0.21فیصد کمی ہوئی ،فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 210.50 روپے کی کم سطح تک ٹریڈ ہوا،کاروبار کے دوران انٹربینک مین ڈالر کی بلند سطح 212 روپے رہی۔
ماہرین کا کہناتھا کہ طلب پر ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر سے اضافہ دیکھا جارہا ہے ،نئی حکومت آنے کےبعد اب تک انٹربینک میں ڈالر 29 روپے 92 پیسے مہنگا ہوچکا ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں