ڈالر سمیت تمام کرنسیوں کی قیمت میں کتنی کمی ریکارڈ ؟

1
163

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) دوسرے کاروباری روز یعنی منگل کے اختتام پر ڈالر سمیت تمام کرنسیوں کی قیمتیوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز کاروبار کےاختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے اور 28 پیسے سستا ہو کر 299 روپے اور 88پیسے کا ہو گیا ۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ، گزشتہ روز بھی ڈالر 4 روپے کی کمی کیبعد 3 سو روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپیہ سستا ، برطانوی پاونڈ بھی 1 روپیہ سستا ہو گیا ہے۔

سعودی ریال میں 50 پیسے کمی دیکھنے میں آئی جب کہ اماراتی درہم کی قیمت برقرار رہی ۔

سعودی ریال کی نئی قیمت 78 روپے 70 پیسے ، برطانوی پاونڈ کی 378 روپے اور یورو کی نئی قیمت 324 روپے ہے ۔

1 comment

Leave a reply