پاکستانی روپے کی گراوٹ کا سلسلہ رک نہ سکا، انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 73 پیسے مہنگا ہوکر 191 روپے 75 پیسے پر پہنچ گیا ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 192 روپے 50 پیسے پر فروخت ہورہاہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی مختصر مدت کی حکومت میں ڈالر 9 روپے 73 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔ 12 اپریل کو ڈالر 182 روپے 2 پیسے پر بند ہوا تھا۔