ڈالرکی قدرمیں مزیدکمی ہوگئی

0
118

ہاٹ لائن نیوز : انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری، روپے کی قدر میں مزید بہتری۔

منگل کو انٹربینک کھلنے پر ڈالر کی قدر میں مزید 50 پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت 282 روپے 71 پیسے ہوگئی۔

گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر 283 روپے 21 پیسے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی رہا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 1100 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ جس کا انڈیکس 64 ہزار 98 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

Leave a reply