ڈالرکی اونچی اڑان سے قرضے میں کتنا اضافہ ہوا ؟
لاہور:( ہاٹ لائن نیوز) ڈالر کی اونچی اڑان سے پاکستان کا واجب الادا غیر ملکی قرضہ چھ ہزار ارب روپے مزید بڑھ چکا ہے۔
گزشتہ کاروباری ہفتےکے آخری روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر 305 روپے اور 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔
وزارت خزانہ کے مطابق مارچ 2023 ء تک پاکستان کے غیر ملکی قرضوں میں 3 ارب 60 کروڑ آمریکی ڈالر کمی ہوئی تھی لیکن ڈالر کی قیمت بڑھ جانے کے باعث پاکستان کا واجب الادا غیر ملکی قرضہ چھ ہزارارب روپے مزید بڑھ چکا ہے
وزارت خزانہ کے مطابق مارچ 2023 ء تک مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں پاکستان کے ملکی و غیر ملکی قرضے 10،000 ارب روپے بڑھ کر 59 ہزار، 247 ارب روپے ہوئے تھے
ان میں حکومت کا ملکی قرضہ 35 ہزار اور 76 ارب روپے جب کہ غیر ملکی قرضہ 24 ہزار اور 171 ارب روپے ہے ۔