چیک پوسٹ پر کروڑوں کی منشیات پکڑی گئی

0
74

ہاٹ لائن نیوز : سندھ رینجرز اور کسٹمز انٹیلی جنس نے کراچی بلوچستان سرحدی حب چیک پوسٹ پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات اور نان کسٹم پیڈاشیاءبرآمدکرلی ہیں۔

پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے شہر کے داخلی راستوں پر چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے، سندھ رینجرز اور کسٹمز انٹیلی جنس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کراچی بلوچستان سرحد پر حب چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران مشترکہ کارروائی کی۔ 5 ملزمان گرفتار، 2 کلو 50 گرام آئس برآمد، جس کی مالیت 2 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

دوران چیکنگ دیگر نان کسٹم پیڈ آئٹمز بشمول بھاری مقدار میں سگریٹ، انڈین گٹکا، سپاری ، چائنا سالٹ بھی برآمد کیا گیا جو بسوں کے خفیہ ڈبوں میں چھپایا گیا تھا۔ گرفتار ملزمان کو منشیات، نان کسٹم پیڈ آئٹمز ، بسوں سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

Leave a reply