چین کا جوابی وار ، امریکی مصنوعات پر 10 ٪ ٹیرف عائد کردیا

0
45

ہاٹ لائن نیوز : چین نے امریکی مصنوعات پر 10 فیصد ٹیرف عائد کر کےامریکہ کو جواب دےدیا۔چین کے ردعمل کے بعد دونوں ممالک کے مابین تجارتی جنگ تیز ہوگئی ہے۔

منگل کی صبح 12:01 بجے (10:01 بجے پاکستانی وقت) کو 10 فیصد اضافی محصولات نافذ کردی گئیں ،جسکے فوراً بعد چین کی وزارت خزانہ نےبھی اعلان کیاہےکہ وہ امریکی کوئلے اور ایل این جی پر 15 فی صد، جبکہ خام تیل، زرعی مشینری اورگاڑیوں پر 10 فی صد نیا ٹیرف عائد کریگا۔ یہ نئےٹیرف 10 فروری سے نافذ ہوں گے۔اسکےعلاوہ چین نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کیخلاف تحقیقات اور چند امریکی کمپنیوں پر پابندیاں عائدکردی ہیں۔

Leave a reply