33

چین نے امداد فوج کے کہنے پردی،شیخ رشید نےنیا پنڈوراباکس کھو ل دیا

عوامی مسلم لیگ کے رہنما و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چین نے امداد فوج کے کہنے پر دی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کے کہنے پر تو100 روپے نہ ملتے۔‌ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ مہنگائی کی شرح 30 فیصد بڑھ گئی ہے اور صنعتوں پر سپر ٹیکس اور دکانوں پر 10 سے 40 ہزار فکسڈ ٹیکس ظلم ہے، سیاسی لوٹوں کو ادائیگی ڈالروں میں ہوئی، ہرکوئی گوادر میں سنگ بنیاد رکھتا ہے لیکن تعمیرات نہیں کرنے دی جاتی، کفن اورقبر کا ریٹ دگنا ہوگیا ہے، غریب کا مسئلہ مہنگائی اور شہباز کا مسئلہ مری ہائے وے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ سیاسی عدم استحکام ہے، غریب کے خلاف 15 روز سے گلا گھونٹ بجٹ جاری ہے لیکن آئی ایم ایف اب بھی فیصلہ نہیں کررہا، اب سانس لینے پر ہی ٹیکس لگنا باقی ہے، جماعت اسلامی کے مہنگائی ٹرین مارچ کی حمایت کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں