چینی کی قیمت کون مقررکرےگافیصلہ ہوگیا؟

0
36

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) چینی کی قیمتیں مقرر کرنے پر لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ آ گیا ۔

لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کے نوٹیفکیشن کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا ۔

چینی کی قیمت مقرر کرنے کا اختیار صوبوں کے پاس ہے ، جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

وفاقی حکومت نے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ، جس کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا ، عدالت نے چینی کی حد تک 1977 کا پرائس کنٹرول ایکٹ صوبائی سطح پر کالعدم قرار دے دیا ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فیصلہ کچھ دن قبل محفوظ کیا تھا ۔

Leave a reply