چینی کی قیمت میں مزید کمی آ گئی

0
137

کوئٹہ: ( ہاٹ لائن نیوز) کوئٹہ شہر میں چینی مزید سستی ہو گئی ہے جب کہ لاہور کی تھوک مارکیٹ میں چینی کی قیمت 6 روپے کم ہو گئی ہے تاہم پرچون میں تا حال کم نہیں ہو سکی۔

شوگر ڈیلرز کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کی تھوک مارکیٹ میں چینی 6 روپے کم ہونے کے بعد 162 روپے فی کلوگرام فروخت ہو رہی ہے ۔

پرچون کی دکان پر چینی 175 فی کلو گرام فروخت ہورہی ہے ، دوسری جانب دکان داروں کا کہنا ہے کہ ہم نے چینی مہنگی خریدی ہے لہذا فوری طور پر سستی نہیں کر سکتے۔

کوئٹہ میں ایک ہفتے میں 45 روپے کلو کی کمی کے بعد فی کلو گرام چینی 180 روپے کی ہو گئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آپریشن کے بعد چینی کی قیمتوں میں مسلسل کمی آ رہی ہے اور آنے والے دنوں میں مزید سستی ہونے کا امکان ہے ۔

Leave a reply