چینی کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

0
34

فیصل آباد: (ہاٹ لائن نیوز) ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کارروائیوں کے نتیجے میں فیصل آباد میں چینی کی قیمت 50 روپے تک کم ہو گئی ہے۔

فیصل آباد میں چینی سستی ہونے کی وجہ سے اب 150 روپے میں فروخت ہونے لگی، شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر ذخیرہ اندوزوں اور اسمگلرز کے خلاف مزید کارروائیاں کی جائیں تو قیمت 100 روپے فی کلو سے بھی نیچے آ سکتی ہے۔

دوسری طرف ایکس مل ریٹ میں بھی 25 سے 30 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد چینی 148 روپے فی کلو ہو گئی، ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کی روک تھام کی وجہ سے قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے ایک ماہ کے دوران مختلف مقامات پر چھاپے مار کر چینی کی 10 ہزار سے زیادہ بوریاں قبضے میں لے لی ہیں۔

Leave a reply