چینی کی قیمت میں انتہائی زبردست کمی

0
70

ہاٹ لائن نیوز : عوام کے لیے خوشخبری، ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت کم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں 100 کلو چینی کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہو گئی، ہول سیل مارکیٹ میں 100 کلو چینی کے تھیلے کی قیمت 12 ہزار 800 سے کم ہو کر 12 ہزار 200 روپے ہو گئی۔ غلہ منڈی میں چینی 122 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی۔

اس تناظر میں توقع ہے کہ ریٹیلرز بھی چینی کی قیمت میں کمی کریں گے۔

Leave a reply