چینی کی قیمت آؤٹ آف کنٹرول ،آخر وجہ کیا ہے؟

0
23

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کرنا مشکل ہوگیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں چینی کی قیمتوں کا تعین کرنے اور قیمتوں میں اضافہ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ۔

جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس سلطان تنویر پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی ، دو رکنی بینچ نے کیسز متعلقہ بینچ کو بھجوانے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو ارسال کردی ۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی چینی کی قیمتوں سے متعلق حکم امتناعی کے خلاف نوٹس کی کرنے کی استدعا مسترد کر دی گئی ۔

جسٹس شجاعت علی خان نے کہا کہ جو بینچ کیس سنے گا وہی نوٹس جاری کرے گا ، ہم سے ایسا کام نہ کروائیں جو ہم کر نہیں سکتے ۔

وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ چینی کی قیمتوں میں اضافہ کا معاملہ فل بینچ کے پاس زیر سماعت ہے ، عدالت اس کیس کو بھی فل بینچ کو بھجوا دے ۔

Leave a reply