چینی کی قیمتیں کون مقررکریگا ؟

0
164

 

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار کین کمشنر کو دینے کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں ۔

لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ تیرہ نومبر کو درخواستوں پر سماعت کرے گا ، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کیسز سنے گا ، لاہور ہائیکورٹ نے فریقین کے وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کررکھا ہے ۔

درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے کین کمشنر کو چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ، پنجاب حکومت کا نوٹیفکیشن رولز کے برعکس ہے لہذا عدالت چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار کین کمشنر کو دینے کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دے۔

Leave a reply