چینی صدر کی آصف زرداری کو مبارکباد

0
119

ہاٹ لائن نیوز : چین کے صدر شی جن پنگ نے آصف علی زرداری کو پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

اپنے مبارکبادی پیغام میں چینی صدر نے کہا کہ چین پاکستان آہنی دوستی، تاریخ کا انتخاب ، عوام کا قیمتی خزانہ ہے۔ چین اور پاکستان اچھے پڑوسی، اچھے دوست، اچھے شراکت دار و اچھے بھائی ہیں۔

شی جن پنگ نے کہا کہ دونوں ممالک نے سی پیک کی تعمیر میں مثبت نتائج حاصل کیے، پاکستان اور چین نے قریبی اعلیٰ سطحی تبادلے کو برقرار رکھا اور دونوں ممالک نے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔

Leave a reply