چیف جسٹس کے اعزاز میں عشائیے کا بائیکاٹ

0
144

اسلام آباد: ( ہاٹ لائن نیوز) پاکستان بار کونسل نے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطابندیال کے اعزاز میں عشائیےکے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے ۔

وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل ہارون الرشید نے چیف جسٹس آف پاکستان کے نام نوٹ لکھا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ پاکستان بار کونسل چیف جسٹس کے عشائیے میں احتجاجاً شرکت نہیں کرےگی۔

پاکستان بار کونسل کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ چیف جسٹس آف پاکستان فل کورٹ ریفرنس نہیں لے رہے، پاکستان بار احتجاجاً ججز کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے میں شرکت نہیں کرےگی۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ پاکستان بار کونسل چیف جسٹس آف پاکستان کے ریفرنس میں عدالتی خوبیوں اور خامیوں کی نشاندہی کرتی ہے۔

Leave a reply