چیف جسٹس نے سرکاری گاڑیاں واپس کر دیں

0
148

ہاٹ لائن نیوز : چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے استعمال کے لیے مختص 2 لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کر دیں۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے کیبنٹ سیکرٹری اور چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

خط کے متن کے مطابق چیف جسٹس کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ سپریم کورٹ نے ستمبر 2020 میں چیف جسٹس کے لیے لگژری گاڑیاں خریدی تھیں جن کی مالیت 6 کروڑ 10 لاکھ ہے ۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے چیف جسٹس کو بالکل نئی بلٹ پروف لگژری گاڑی بھی دی گئی، دونوں کاریں جی او آر لاہور میں سپریم کورٹ کے ریسٹ ہاؤس میں کھڑی ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ قواعد کے مطابق چیف جسٹس اور ہر جج کو 2 گاڑیاں دی گئی ہیں تاہم چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ یہ لگژری گاڑیاں استعمال نہیں کر رہے۔ اسی لیے چیف جسٹس نے دونوں گاڑیاں فروخت کرنے کی ہدایت کی ہے، رقم پبلک ٹرانسپورٹ پر خرچ کی جائے۔

Leave a reply