چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ججز روسٹرم جاری کر دیا

0
205

لاہور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے موسم سرما کی تعطیلات کے پہلے ہفتے کا ججز روسٹرم جاری کر دیا ۔

موسم سرما کی تعطیلات کے دوران پہلے ہفتے 16 ججز بطور سنگل بینچ کیسز کی سماعت کریں گے ۔

تعطیلات کے دوران پہلے ہفتے 7 ڈویژنل بینچ کیس کی سماعت کریں گے ۔روسٹر کا اطلاق 26 دسمبر سے ہوگا

چیف جسٹس اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل بینچ تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا ۔

جسٹس شہزاد احمد خان اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل بینچ فوجداری کیسز کی سماعت کرے گا۔

جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس راحیل شیخ پر مشتمل بینچ فوجداری کیسز کی سماعت کرے گا ۔

جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس فیصل زمان خان پر مشتمل بینچ سول کیسز کی سماعت کرے گا ۔

جسٹس شہباز علی رضوی اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بینچ فوجداری کیسز کی سماعت کرے گا

جسٹس شاہد کریم اور جسٹس محمد رضا قریشی پر مشتمل بینچ سول کیسز کی سماعت کرے گا ۔

جسٹس مزمل اختر شبیر اور جسٹس عاصم حفیظ پر مشتمل بینچ سول کیسز کی سماعت کرے گا ۔

Leave a reply