چیف جسٹس آف پاکستان وکیل پر برہم

0
45

ہاٹ لائن نیوز : بہاولپور میں ستائیس کینال اراضی کی الاٹمنٹ منسوخ کروانے کے لیے دائر اپیل پر سماعت ہوئی،عدالت نے اپیل ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی،اپیل کنندہ کے وکیل نے کہا کہ یہ کروڑوں اربوں روپے کا فراڈ ہوا ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ یہاں تقریر نا کرے وکیل صاحب ادھر قانون کی بات کریں،آپ بار بار فراڈ ہوا ہے کوئی قانونی پوائنٹ پر آئیں، یہ معاملہ پہلے بھی سپریم کورٹ آ چکا ہے۔

وکیل کنندہ نے کہا کہ بالکل آیا مگر اس میں حقائق کو چھپایا گیا تھا،ریاست بہاولپور کی زمین کو پرائیویٹ خاتون مزاجی بیگم کو الاٹ کی گی تھی، ریاست کی زمین پرائیویٹ خاتون نہیں خرید سکتی تھی، بہاولپور کی سرکاری زمین پنجاب حکومت آگے الاٹمنٹ نہیں کرسکتی، پنجاب حکومت نے غیر قانونی سرکاری زمین پرائیویٹ شخص کو الاٹ کردی،اپیل اقبال گجر نے سپریم کورٹ میں دائر کی ہوئی تھی۔

Leave a reply