چیف جسٹس آبدیدہ ہو گئے
اسلام آباد: ( ہاٹ لائن نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے الوداعی خطاب کے دوران آبدیدہ ہوگئے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے افسران اور اسٹاف کیساتھ الوداعی خطاب کیا ، اس دوران وہ آبدیدہ ہوگئے۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ آپ سب کیساتھ بطور سپریم کورٹ جج میرے 9 سال انتہائی اچھے گزرے، اب میری حالت ڈوبتے ہوئے سورج جیسی ہے، آپ لوگوں کا ابھی بہت وقت پڑا ہے، آپ سب اپنی بھرپور لگن کے ساتھ کام کریں۔
عمرعطاء بندیال نے کہا کہ ملک کو بیشمار چیلنجز کا سامنا ہے، جب سب اکٹھے ہو جائیں گے تو یہ بحران ختم ہو جائے گا ۔